مزید خبریں

چیئرمین پی سی بی نے بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ادارے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سیاسی اور سفارشی بھرتیوں کی فہرست کے علاوہ ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ خود سیاسی وابستگی کی بنیاد پر براجمان ہونے والے فرد کا یہ عمل تعجب کی بات ہے۔ دریں اثنا محسن نقوی نے قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ ملازمت کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔