مزید خبریں

پاک ، کیویز ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹنگ بوتھ کا قیام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے۔ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈ 1122 ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا۔ پنڈی کا باکس آفس کل سے کام شروع کرے گا۔لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹس باکس آفس پر دستیاب ہونگے۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی قیمتیں: راولپنڈی۔ جمعرات 18 اپریل۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری6 ہزار روپے۔ وی آئی پی750 روپے۔ پریمئم500 روپے۔ہفتہ 20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری 7500 روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم750 روپے۔اتوار 21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔ وی وی آئی پی گیلری 7500 روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم750 روپے۔لاہور۔جمعرات 25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔وی وی آئی پی گیلری 6 ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوڑر 4 ہزار روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم800روپے۔ فرسٹ کلاس 500 روپے۔ جنرل 300 روپے۔ہفتہ 27 اپریل۔ 5واںٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری7 ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوڑر 5 ہزار روپے۔ وی آئی پی1300 روپے۔ پریمئم900 روپے۔ فرسٹ کلاس 600 روپے۔ جنرل300 روپے۔ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کی خریداری کے لئے پی سی بی سے اس نمبر +924235717231 پر رابطہ کریں۔