مزید خبریں

عید ملن پارٹی

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ ویمن ونگ کی انچارج محترمہ جناب صائمہ نقوی نے عید کے پرمسرت موقع پر کمیونٹی کے لیے شاندار پروگرام کا انعقاد کر کے ایک بار پھر کمال کردیا ۔ اب کی بار انہوں نے منعقد کیا میٹھا مقابلہ ۔ جی ہاں میٹھی عید کے موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں کمیونٹی کے درمیان سویّاں ٹرائفل شیر خورمہ حلوہ بنانے کا مقابلہ ہوا ۔ تقریب کا وقت شام 5 بجے تھا مگر عوام الناس کی کثیر تعداد پہلے ہی پہنچ گئی تقریب میں بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں نے بھر پور شمولیت کی ۔ اوّل آنے والے کو 500 درہم کا انعام دیا گیا۔ حاضرین میں گفٹس تقسیم کیے گئے ۔ پروگرام کو میوزک کا تڑکا بھی لگا یا گیا ۔ بچوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ تقریب میں بچوں اور خواتین کو انٹرٹین کرنے کے لیے تفریح کا انتثام کیا گیا تھا ۔پاکستان سوشل سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کی بدولت عوام تقریب سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے ۔