مزید خبریں

احسن اقبال کےاعزازمیں ملک منظوراعوان اورمہرعبدالخالق کا شاندارعشائیہ

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظورحسین اعوان اورجدہ کے جنرل سیکرٹری مہرعبدالخالق کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال کےاعزازمیں ایک شاندارعید ملن عشائیہ کا اہتمام زم زم ٹونائٹ ریسٹورینٹ العزیزیہ میں کیا۔ جس میں وریو خاندان کے چشم و چراغ ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی، رانا عبدالمنان، ایم پی اے میاں اکرام الحق، ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ، ایم پی اے سر پرست مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف، حاجی عبدالروف لک، سینئرنائب صدرنورمحمد آرائیں، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سعودی عرب حافظ آمان اللہ ایڈووکیٹ، نائب صدر چوہدری شہباز، ملک آفتاب اعوان، وائس چیرمین عبدالشکورراجپوت، نائب صدرجدہ بشارت علی، ممبرمجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت، پروفیسرزبیراحمد چوہدری، رانا زوھیب علی خاں، سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس، ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈ مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھراورکثیرتعداد میں مسلم لیگی ورکروں اور یوتھ کے کارکنوں نے بھرپورشرکت کی۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے اپنے خطاب میں تمام حاضرین کوعید الفطرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری تہذیب میں ہمارے مذہب میں ایک آہم دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالی روزہ داروں کو ان کی محنت اور ریاضت کا انعام عطا فرماتا ہے۔ اس حوالے آپ سب کی جوعبادات اوردعائیں ہیں میری تمنا ہے اللہ تعالیٰ اسے ملک پاکستان کےلئے قبول کرے۔ انھوں نے کہا یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آج سعودی عرب میں بیٹھے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی برادرانہ اورقابل فخربھائی اور دوست ہے۔ جس نےہمیشہ پاکستان کاغیرمشروط ساتھ دیا۔ حرمین شریفین کی وجہ سے ہر پاکستانی کو سعودی عرب سے دلی عقیدت۔ ہمیں اس تعلق کو زیادہ سےزیادہ مضبوط بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے وزیرآعظم شہباز شریف اس وقت سعودی عرب کے دورے پرہیں اورجیسا کہ ہم دیکھا وزیرآعظم کی حال ہی سعودی ولیعہد سے افطار پرجوملاقات ہوئی اس میں جس گرم جوشی کا اظہارہوا اس سے امید ہے یہ تعلق نئی بلندیوں کی طرف جائے گا۔ انھوں نے کہا ترقی کرنے کے لئے تین چیزیں ناگزیرہوتی ہیں، امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل۔ بد قسمتی سے پاکستان میں ہم عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔ ۸ فروری کے انتخابی نتائیج کے بعد ساری پارٹیوں نے اسے تسلیم کیا ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ کا سترہزارپوائینٹس کا عبورکرنا اس بات کی گواہی ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے۔ مگر ہم ابھی اپنے ٹارگیٹ سے بہت دورہیں۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ملک منظوراورجدہ کے سیکریٹری جنرل مہرعبدالخالق کی تعریف کی کہ وہ مسلم لیگ کی مضبوطی کیلئے مصروف ہیں۔ آخر میں ملک منظورحسین اعوان اورمہرعبدالخالق لک نے تمام مہمانوں کا عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے والے معزز ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔