مزید خبریں

کشمیری اپنےحق خودارادیت کا مطالبہ کرتےہیں، سردار قمرضیاء

کشمیری اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا. آئی ٹی کا شعبہ ان شا اللہ آنے والے دنوں میں کشمیر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا. ان خیالات کا اظہار آئی ٹی وزیر آزادکشمیر سردار قمر ضیا نے معروف کاروباری شخصیت محمد خورشید کی طرف سے جدہ کے مقامی ہوٹل میں دئیے گئے افطار ڈنر میں میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا. ان کا یہ اصولی موقف تسلیم کیا جانا چاہیے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا چاہیے. طلبا تنظیمیں ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں سے نوجوان نسل کے اندر پڑھائی کے ساتھ ساتھ قوم کی خدمت کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے. بہت ساری مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ بہت ساری جماعتوں میں اسی پلیٹ فارم سے اچھی اور مثالی سیاسی شخصیات آگے آئیں. کشمیر کے اندر بلدیات کا نظام بھی موثر تبدیلی لا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ایک مربوط، منظم اور طویل مدتی نظام بنانے کی ضرورت ہے جو بہتری کی فضا پیدا کرسکتا ہے۔ اپنی وزارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس وقت بہت بڑی اہمیت ہے. ان شااللہ آئی ٹی کا شعبہ کشمیر کے اندر معاشی ترقی کا پہیہ چلائے گا اور یہ بات بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں آئی ٹی کا شعبہ کشمیر کی معاشی خوشحالی اور نوجوان نسل کی بیروزگاری ختم کا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ شرکا تقریب اور میزبان نے مہمان خصوصی کوعمرے کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں جن چیدہ چیدہ اشخاص نے شرکت کی ان میں پی پی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور ، سابق صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف، سردار وقاص عنایت اللہ، چوہدری خورشید متیال، سرداراشفاق، راجہ شمروز، کلیم خان، وحید خاکسار، سردارذوالفقار، سرداراعجاز، سینرصحافی سید مسرت خلیل ،چوہدری معروف حسین، فواد خان سواتی، احسان مغل شامل اور دیگر افراد نےشامل ہیں۔