مزید خبریں

ریاض: ام ابراھیم کاعید الفطرپرخواتین کی خریداری کےلئےاسپیشل اسٹالز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عید الفطر کے رنگ سیدات گلوبل کے سنگ عیدالفطر کے خوشیوں کے موقع پر سیدات گلوبل کی چیئرپرسن ام ابراھیم قریشی اور ان کی ٹیم کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بچوں اور خواتین کے لیے کپڑے ، جوتوں ، کھسوں ، جیولری، مہندی ، چوڑیوں اور آرٹ سمیت سپیشل رنگ بکھیرتے ہوئے اسٹالز لگائے گئے۔ ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تجربہ کار خواتین نے عید الفطر کی سپیشل چاند رات کے حوالے سے بچیوں اور خواتین کو مھندی لگائی سپشیل اعلیٰ کوالٹی کے مختلف کپڑے دیگر چیزیں مناسب قیمت پر لگائی گئیں تاکہ ہر خاندان عید کی خوشیاں منا سکے ان خوبصورت اسٹالز کو ایک مقامی ہوٹل کے حال میں سجایا گیا جہاں باپردہ ماحول با اخلاق ٹیم نے پاکستان سمیت دیگر کمیونٹی کو خوش آمدید کہا سیدات گلوبل کی چیئرپرسن ام ابراھیم قریشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ خواتین کو اپنے دیس جیسا ماحول دیا وہ خوشیاں جو ہم اپنے ملک میں چاند رات کو مناتے ہیں وہی خوشیاں پردیس میں میسر ہوں میری خواہش ہے کہ میں ایسی سہولیات اپنی کمیونٹی کو دے سکوں جہاں لوگ عزت و آبرو اور تحفظ عزت نفس کے ساتھ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے عید کے کپڑے لے سکتے ہوں ، مگر میں اتنا کر سکتی ہوں کہ ایک خیال پیش کر دوں ، خدا نے چاہا تو انتظام بھی کر دے گا وہ بہتر سبب لگانے والا ہے مزید ام ابراھیم قریشی کا کہنا تھا کہ میری ٹیم میرا حوصلہ ہے اس ٹیم میں مریم قریشی ، خفصہ قریشی ، مناظہ اختر، شازیہ وحید ، لاما ایس علی، سیدہ فائزہ شامل ہیں سٹالز پر عید کے لئے بچوں بچیوں کے رنگ برنگے ملبوسات چوڑیاں اور خواتین کے لئے کپڑوں ، جوتوں ، جیولری ، مہندی اور چوڑیاں توجہ کا مرکز بنی رہیں بچوں اورخواتین نے اس چاند رات ایونٹ کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسے اسٹالز لگنے چائیں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کا موقع بھی مل سکتا ہے۔