مزید خبریں

مکہ: شہبازشریف نےامت مسلمہ، فلسطین اورکشمیرکےحق میں دعائیں کیں

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف تین روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے توانہیں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن جلاوی اور متعدد عہدیداروں نے رخصت کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں وفد کے ہمراہ عمرہ اورزیارت مسجدِ رسول ﷺ کےلئے گئے۔ وزیراعظم نے خانہء کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے۔ بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔ وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی اوردنیا بھرکے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اورمقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوموں کے حق میں خصوصی دعائیں کئیں۔