مزید خبریں

جدہ: پاکستان پیپلزکمیونٹی کےزیراہتمام افطاروڈنر

پاکستان پیپلز کمیونٹی سعودی عرب کے صدر چودھری تصور حسین، سینئرنائب صدرجاوید ملک اور ان کے رفقاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب ممبر قومی اسمبلی، سابق سینٹر، پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب جدہ کی سابق پرنسپل محترمہ سحر کامران صاحبہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں شاندار افطاراورڈنر کا اہتمام کیا۔ اس ُپروقارمحفل میں محترمہ سحرکامران نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی کا پیغام پاکستان کھپے، سب سے پہلے پاکستان اورخاص طورپرجب ہم بیرون ملک ہوتے ہیں تو ہماری شناخت ایک ہی ہوتی ہے، ہمارا پرچم ایک ہی ہوتا ہے اوروہ پاکستان کا ہوتا ہے۔ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ عزت دی وہ پاکستان ہے۔ ہمیں ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنا ہے۔ پاکستان پیپلز کمیونٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصورحسین نے اپنے خطاب میں سحر کامران کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے سینٹ میں رہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کیں، امید کرتے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں بھی اسی جا فشانی سے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گی۔ تقریب میں سحرکامران کے شوہر محمد کامران، اکرم اسد، اکرام اللہ کوہلی ,تکاسرعباس،چوہدری ذوالفقار، چودھری خالد رشید، خورشید احمد متیال، سرداراشفاق، احسان الہی،عقیل آرائیں، محمد ظہیر سمیت کئی اکابرین اورپاکستانی میڈیا کے معروف اور سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔