مزید خبریں

حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے خصوصی پیکج مہیا کرے،عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی ا ورنائب صدر اویس خان کا دورہ سٹی کالج مارکیٹ ، دکانداروں سے فرد اً فرداً مصافحہ کیااور تاجر برادری کے روز مرہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے صدر ایوان کے دورے پر خوشی کااظہا رکرتے ہوئے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی مینجمنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، صدر عدیل صدیقی نے تاجروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایچ سی سی آئی تاجروں کا مستند پلیٹ فارم ہے ۔ دکانداروں نے بتایا کہ واسا کے سینیٹری ورکرز کی غفلت سے مارکیٹ سے متصل نالا اور مین ہول اوور فلو ہونے سے مرکزی شاہراہ پر پھسلن اور کیچڑ کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے صدر محمد راشد قریشی نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے
یہاں کے دکانداروں کو بہت سے پیچیدہ مسائل حل کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے پہلے کے مقابلے میں دکانداروں کو حیسکو ، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی کے حوالے سے بہت سہولیات میسر آ چکی ہیں ۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ شہر کی دوسری تجا رتی مارکیٹوں کی مرکزی شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی شکایات بھی ملی ہیں ، واسا بالکل ناکارہ ادا رہ بن چکا ہے ، حیدرآباد کی تاجر برادری حکومت کو ساٹھ ارب روپے ٹیکس ادا کرتی ہے ، حکومت سندھ حیدرآباد کے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی پیکج مہیا کر ے ، وزیر اعلیٰ سندھ واسا کو واٹر بو رڈ کاروپو ریشن کا درجہ دے کر اصلاحات کے عمل کو شروع کریں ، واسا میں بائیومیٹرک سسٹم رائج کیا جائے ، سینیٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، فلٹریشن پلانٹ کی حالت بہتر بنائی جائے کیونکہ پانی زندگی ہے،واٹر سپلائی لائنوں کی توڑ پھو ڑ کے لئے سخت قانون بنایا جائے، واٹر بو رڈ کارپو ریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں منتخب نمائندوں ،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور شہر کی سماجی شخصیات کو نمائندگی دی جائے تاکہ سب مل کر واسا کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ پانی کے غیر قانونی کنکشن بلا تفریق ختم کر کے ریکوری کے لیے قانون سازی کی جائے واجب الادا بلوں کی ریکوری کے لیے عوام کو جرمانے ختم کرنے اور قسطوں کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ ادارے کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ قبل ازیں سٹی کالج روڈ کی نو ٹریڈ یونین کی طرف سے خواتین خریداروں کو دیئے گئے افطار عشائیہ میںصدر ایوان عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔