مزید خبریں

پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹکل کمیٹی میں2 ناموں کا اضافہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹکل کمیٹی میں2 مزید ناموں کا اضافہ۔ مونس الٰہی اور سید ذوالفقار بخاری کو پولیٹیکل کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مونس الٰہی اور سید ذوالفقار بخاری کو پولیٹیکل کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دونوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔