مزید خبریں

رجیم چینج سازش کو دو سال مکمل ،پی ٹی آئی نے تباہ کن سال قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف نے منتخب جمہوری حکومت کے خلاف رجیم چینج سازش اور نظامِ مملکت کی تباہی کو دو سال مکمل ہونے پر ان دوبرسوں کو ملکی تاریخ کے سیاہ ترین اور تباہ کن ترین سال قرار دے دیا ،میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بیرونی اشاروں اور ذاتی مفادات کے تحت ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف مکروہ سازش رچا کر پاکستان کی تباہی کے لامحدود سلسلے کی بنیاد ڈالی گئی، ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان میں لاقانونیت، دستور و قانون کی پامالی اور جمہوریت کی کھلی آبرو ریزی کا سلسلہ بد شروع کیا گیا، عدلیہ کی آزادی کو ہر سطح پر سلب کرکے ان دو سالوں میں اسے انصاف کے قتل میں مرکزی سہولت کار بنایا گیا، آئین و قانون کی بالادستی پر اصرار کرنے والے ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کھلی الزام تراشی، توہین اور تقسیم کے ذریعے عدلیہ کو عملاً غیرمو¿ثر بنایا گیا، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی جانب سے باضابطہ تنبیہ کے باوجود 6 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو سیاسی عدمِ استحکام کی بھینٹ چڑھا کر صفر سے نیچے گرایا گیا،ان دو برسوں کے دوران پاکستان سے سیاست و صحافت کی آزادیوں کا جنازہ نکال کر عوام کے ووٹ کے حق کو بار بار پامال، عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کی گئی، دستور کو عملاً غیرمتعلّق کرکے ریاست کے تمام وسائل اور اداروں کو قانون کی بجائے ریاست کی صفوں میں موجود آئین بیزار عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،ایک بددیانت ترین الیکشن کمیشن کے ذریعے جمہوریت کی روح کو تار تار، عوام کے حقِ نمائندگی و انتخاب کا سلب کرکےسیاسی انجینئرنگ کی شرمناک تاریخ رقم کی گئی،عوام کے بےمثال اعتماد کے حامل سیاسی قائد اور سابق وزیراعظم کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر یا عدالتوں میں گھات لگا کر مائنس (قتل) کرنے کی کوششیں کی گئیں اور منصوبہ سازوں کو مکمل ریاستی پناہ و سرپرستی دی گئی،رجیم چینچ کے پیچھے موجود اہداف کے حصول میں ناکامی کو 9 مئی جیسے بدنامِ زمانہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے نئی جہت دینے اور پاکستان کو قانون و دستور سے آزاد ایک جنگل میں بد لنے کےلیے پوری ریاستی قوت اور وسائل جھونکے گئے،جیلوں کو بےگناہ سیاسی کارکنوں اور قائدین سے بھر دیا گیا اور زیرِحراست تشدد، اغواء برائے بیان اور جبری طلاقوں کے ذریعے سیاست و اقتدار پر ناجائز قبضے کے دام کی کوشش کی گئی، پہلے رجیم چینج سازش اور بعد ازاں 9 مئی کے منصوبہ سازوں سےوقتی قربتوں کافائدہ اٹھا کر چوروں اور ٹھگوں نے 11 سو ارب کی چوری معاف کروائی اور نیب کو سیاسی انتقام،سیاسی انجینئرنگ کا ریاستی ہتھیار بنایا، 45 % کو چھوتی بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو کچل دیا گیا جبکہ صنعت، ذراعت، تجارت سمیت ہر شعبے کو تباہ کرکے بیروزگاری، افلاس اور بھوک کو عام کردیا گیا، خودکفالت اور خودانحصاری کی راہ سے ہٹا کر ملک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا گیا اور ملک و قوم کو اپنی نالائقی اور نااہلیت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔