مزید خبریں

میرپورخاص : صدام سومرو کے قتل میں موٹرسائیکل مکینک گرفتار

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) چند روز قبل نٹ پاڑے میں ہونے والے جھگڑے میں صدام سومرو کے قتل میں موٹرسائیکل مکینک وکرم عرف کارو کو پولیس نے جھوٹے مقدمے میں زبردستی گرفتار کر لیا، پولیس قتل میں ملوث اپنے پیٹی بھائیوں کے بیٹوں کو بچا کر ہمارے بیٹے کو بے گناہ پھنسا رہی ہے یہ بات گرفتار وکرم کے والدین چنو مینگھور اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہمارا بیٹا وکرم عرف کارو مینگھواڑ کسی جرم میں ملوث نہیں ہے پولیس ملزمان جو ان کے پیٹی بھائیوں کی اولاد ہیں ان کو بچانے کے لئے ہمارے بیٹے کو بیگناہ ملوث کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتہ داروں میں ایک موت واقع ہو گئی تھی ہم اس میں مصروف تھے اس دوران پولیس نے بغیر کسی جواز کے میرے بیٹے کو گرفتار کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اسے شدید زخمی کر دیا ہے جبکہ پولیس ہمیں اس سے ملنے بھی نہیں دے رہی ہے وکرم کی والدہ لیلاں نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ ہم غریب مزدور ہیں میرا بیٹا موٹرسائیکل مکینک ہے ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے ۔