مزید خبریں

گورنر سندھ کا کچے کے ڈاکووں کو آئی ٹی کورس کرنے کا مشورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں سیاست ہورہی ہے اور سندھ کے گورنر ہا¶س میں آئی ٹی کلاسیں چل رہی ہے، دو ماہ میں حیدرآباد میں بھی آئی ٹی یونیورسٹی کام شروع کردے گی، معاشی بدحالی ہی جرائم کو جنم دیتی ہے۔ کچے کے ڈاکو بھی آئیں اور آئی ٹی کا کورس کریں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں اس سے وہ لاکھوں روپے ماہانہ کماسکیں گے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے زونل آرگنائزر ظفرصدیقی، رُکن قومی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ، صابر قائم خانی اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ گورنر ہا¶س میں آئی ٹی کی کلاسیں چل رہی ہے جس میں 50ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیںجلد ہی سندھ کے چھ اضلاع میں یہ پروگرام شروع کریں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پا¶ںپرکھڑا کرنا ہوگا، آئی ٹی کورس مکمل کرنے والے نوجوان دو سے تین ہزار ڈالر ماہانہ باآسانی کماسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک دعویٰ کررہا ہے کہ وہ آئی ٹی انڈسٹری کو ایک بلین ڈالر تک پہنچائے گا ، ہم نے بھی اب سندھ میں آئی ٹی کو فروغ دینا ہے یہ سیاسی پروگرام نہیں میرٹ کی بنیاد پر اس کے کورس کرائے جائیں گے ۔ ہمیں موقع ملا تو جو نوجوان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں ان کےلئے امید کی کرن بنیں،انہوں نے کہاکہ سی ایف سی جسے آرمی چیف چلارہے ہیں اس میں بھی جہاں زراعت ، منرل کے شعبے موجود ہیں وہیں اس میں آئی ٹی کا شعبہ بھی رکھا گیا ہے ضرورت پڑنے پر ہم ان سے بھی مدد لے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہا¶س کے دروازے ہر ایک کےلےے کھلے ہیںاور وہاں تین ماہ سے آئی ٹی کی کلاسیں چل رہی ہیں ان کورس سے وابستہ نوجوان ابھی سے ہی مالی وسائل حاصل کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی یونیورسٹی کے سرٹیفکیٹ کےلئے تین یونیورسٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے ، حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد میںجلد ہی 40بستروںپر مشتمل ایک آئی سی یو بھی بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے پاس جو اختیارات ہیں اس پر میں بات نہیں کرسکتا ، صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وہ اپنا پرپوزل بناکر دیں میں مخیر حضرات اور دیگر لوگوں کی مدد سے ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ آج معاشی بحران میں جہاں نوجوانوں کو دھوکا دیا جارہا ہے ، نعرے لگوائے جارہے ہیں وہیں حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام شروع کررہے ہیں جس میں آرٹیفیشل کورس بھی کرائے جائیں گے۔