مزید خبریں

حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 5مین پوری فروش گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 6ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز ضمیر احمد مگسی کو گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی وحید علی مگسی فرار ہوگیا، گرفتار و مفرور مین پوری سپلائرز کے قبضے سے 400عدد مین پوری برآمد ہوئی،اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے سے فرار ملزم محسن آرائیں کو گرفتار کرلیا ،ملزم مختلف مقدمات میں مطلوب و روپوش تھا۔ سخی پیر پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3مین پوری سپلائر کو گرفتار کرلیا،گرفتار سپلائرز کی شناخت وقاص عرف راجو رمن، مجاہد علی خاصخیلی اور اسلام قریشی کے ناموں سے ہوئی، گرفتار مین پوری سپلائرز کے قبضے سے 900سے زائد مین پوری برآمد ہوئی۔راہوکی پولیس نے مین پوری سپلائر نار خان کوہلی کو گرفتار کرلیا،گرفتار مین پوری سپلائر کے قبضے سے 200عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی۔ پولیس کارروائیاں