مزید خبریں

تلہاراور گولارچی میں غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی

بدین (نمائندہ جسارت) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تلہار اور گولارچی میں بغیر منظوری کے عمارتوں کی تعمیرات کے خلاف کارروائی، روڈ کے اطراف 20 سے زائد دکانیں سیل کر کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز نظامانی، سندیس کمبار انسپکٹر کاشف حسین اور فیاض آرائیں کی نگرانی میں تلہار اور گولارچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے عمارت کے نقشے کی منظوری اور این او سی کے بغیر عمارتوں کی تعمیرات کام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید تعمیراتی کام کو روک کر روڈ کے اطراف 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز نظامانی کا کہنا تھا کہ ان زیر تعمیر عمارتوں کے خلاف کی گئی ہے جن کے نقشے کی منظوری اور تعمیری کام کرنے کی این او سی حاصل نہیں کی گئی ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ سیل کی گئی املاک کے مالکان کی جانب سے نقشہ کی منظوری اور دیگر قانونی تقاضے پورے کر دیے جانے پر کام کی اجازت دے دی جائے گی۔