مزید خبریں

پڈعیدن: مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین نے حلف اُٹھالیا

پڈعیدن (جسارت نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) سمیع اللہ سنجرانی نے اپنے دفتر میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ضلع کاؤنسل، میونسپل کمیٹی نوشہرو فیرو زاور محرابپور، بھریا اور بھریا روڈ ، مٹھیانی ٹاؤن کمیٹیوں کی ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پرانہوں نے ممبران سے کہا کہ آپ کو بہت مبارک ہو کہا آپ بلدیاتی اداروں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے اپنے علاقے کی خواتین کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران بلدیاتی قانون 2013 کا مطالعہ اور ادارے اور عوام کی بہتری کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔