مزید خبریں

نافرمان بیٹوں کی جانب سے گھر سے بے دخلی کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے علاقے کوہسار کے رہائشی الٰہی بخش بروہی نے نافرمان بیٹوں کی جانب سے گھر سے بے دخل کیے جانے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے بشیر ،ناصر، شبیر اور ثاقب نے بلا جواز مجھے گھر سے بے دخل کر دیا، بیٹوں کا کہنا ہے کہ تم کوئی کام نہیں کرتے ہو اس لیے ہمارے گھر سے نکل جا ئو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی محنت مشقت کر کے اپنی اولاد کی پرورش کی ہے اور اب ضعیف ہو چکا ہوں، کوئی کام کرنے کے لائق نہیں ہوں جس کی وجہ سے میرے بیٹوں نے مجھے گھر سے بے دخل کر دیا اور اب میں در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹوں کے خلاف ایس ایس پی آفس میں بھی درخواست دی ہے لیکن مجھے وہاں سے بھی انصاف نہ مل سکا۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میرے نافرمان بیٹوں کے خلاف کارروائی کر کے مجھے رہنے کے لیے چھت فراہم کرکے روزگار دیا جائے تاکہ میں عزت سے اپنی باقی زندگی گزار سکوں۔