مزید خبریں

لطیف آباد نمبر 7 ٹپال چورنگی کے سامنے قبضے کی کوشش ناکام

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ سیل نے لطیف آباد نمبر 7 ٹپال چورنگی کے سامنے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، قبضہ گیروں کا انچارج اسپیشل اینٹی انکروچمنٹ ٹیم شکیل قائمخانی پر جان لیوا حملہ، شکیل قائمخانی معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل حیدرآباد سید ولی محمد شاہ کی عملے کے ہمراہ دبنگ کارروائی، قبضہ گیر شخص کی جانب سے تعمیر کی گئی تعمیرات مسمار۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل حیدرآباد سید ولی محمد شاہ اور انچارج اسپیشل اینٹی انکروچمنٹ سیل شکیل قائمخانی جب عملے کے ہمراہ لطیف آباد نمبر 7 ٹپال چورنگی کے سامنے ہونے والے قبضے کو واہ گزار کرانے پہنچے تو قبضہ گیر نے انچارج اسپیشل اینٹی انکروچمنٹ سیل شکیل قائمخانی پر جان لیوا حملہ کردیا جس سے شکیل قائمخانی معجزاتی طور پر بچ گئے، اس کے بعد فوری متعلقہ تھانے اے سیکشن سے رابطہ کیا گیا، پولیس کے آنے سے پہلے قبضہ گیر فرار ہوگیا۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے قبضہ گیر کی جانب سے تعمیر کی گئی دیواروں کو مسمار کرتے ہوئے تمام قبضے کو واہ گزار اور سامان تحویل میں لے لیا گیا، قبضہ گیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔