مزید خبریں

بالیورڈ ہوٹل و کلب کے مالک کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ففتھ سینئر سول جج حیدرآباد کی عدالت نے سائٹ ایریا آٹوبھان روڈ پر زیر تعمیر بالیورڈ ہوٹل و کلب کے مالک سیٹھ ہمایوں برکت کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حسین آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمایوں برکت کو ہر صورت میں گرفتار کرکے 2 اپریل کے روز فاضل عدالت میں پیش کریں۔ فاضل عدالت میں عادل حسن چانگ کی جانب سے ایک درخواست جمع کروائی تھی جس پر فاضل عدالت نے 31مئی 2023ء کو بھی ایک فیصلہ جاری کیا تھا لیکن درخواست گزار نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف دوبارہ فاضل عدالت سے رجوع کیا ہے۔