مزید خبریں

میئر کراچی کا براہ راست انتخاب‘ سماعت 2اپریل کو ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی کے براہ راست انتخاب کے قانون کے خلاف درخواست کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں مئیر کراچی کے براہ راست انتخاب کے قانون کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاکہناتھا کہ مئیر کی طرف سے کون پیش ہورہا ہے،درخواست گزار نے بتایا کہ مئیر کراچی کی طرف سے حیدر وحید ایڈووکیٹ کوپیش ہوتھا لیکن وہ ایک اور کیس میں دوسری بینچ میں مصروف ہیں ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ بینچ بن گیا ہے اس سے اہم کیس کوئی اور ہوسکتا ہے ۔جماعت اسلامی کے و کیل کاکہناتھا کہ ایک غیر منتخب شخص براہ راست کیسے مئیر منتخب ہوسکتا ہے ،عدالت نے استفسار کیاکہ اس سے پہلے کیسے منتخب ہوتا تھا ،جماعت اسلامی کے و کیل کاکہناتھا کہ منتخب لوگوں میں سے ہی مئیر کا انتخاب ہوتا تھا ،عدالت کاکہناتھا کہ کیا کوئی ممبر بغیر الیکشن لڑے وزیر بن سکتا ہے ؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وزیر بن سکتا ہے لیکن6 ماہ میں منتخب ہونا ضروری ہوتا ہے ،عدالت کاکہناتھاکہ مرتضیٰ وہاب کو کیا 6 ماہ ہوگئے ہیں ،عدالت کو بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو6 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔