مزید خبریں

ٹیکس وصولی نظام کوکاروبار دوست بنایا جائے، کاشف انور

لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ ٹیکس سسٹم کاروبار دوست بنائے بغیر معاشی مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، ایس آر او 420کے تحت متعارف کرائی گئی تاجر دوست ا سکیم 2024پر تحفظات رکھتے ہیں جنہیں دور کیا جائے۔ سٹیک ہولڈرز کو پالیسی سازی کے عمل میں شریک کیا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں۔وہ معاشی چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالد بٹ اور کاروباری برادری کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ کاشف انور نے کہا کہ ایس آر او 420 جس کے تحت تاجر دوست سکیم 2024متعارف کرائی گئی ہے جس کے بارے میں لاہور چیمبر کو شدید تحفظات ہیں۔ایسے کاروباری افراد جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور جنہوں نے کبھی بھی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائی ، ان کو اس سکیم کے تحت ہر ماہ ایڈوانس ٹیکس جمع کروانے کا کہا گیا ہے جو عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے دکانداروں کا واسطہ ٹیکس لائرز سے پڑا رہے گا۔ دوسرا دکان کا ایریا اور پراپرٹی کی ویلیو کے حساب سے ٹیکس کا تعین کیا جائے گاجس کا کسی سیل سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔