مزید خبریں

امریکا: بلیک کیٹ نامی ہیکر گروہ کی معلومات دینے پر ایک کروڑڈالر انعام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے بلیک کیٹ کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑڈالر انعام کا اعلان کردیا۔خبررساں اداروں کے مطابق ہیکروں کے گروہ نے یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا اور پورے ملک میں انشورنس کی ادائیگیوں میں خلل ڈالاتھا۔سائبر حملے میں 3کروڑ سے زیادہ غریب مریضوں کی خدمت کرنے والا کمیونٹی ہیلتھ سینٹرشدید متاثر ہوا تھا۔