مزید خبریں

ـ24گھنٹوں کے دوران مزید390ابجلی چور پکڑ ے گئے

لاہور(کامرس ڈیسک ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 390ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 180کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،2 زرعی , 1 انڈسٹریل اور374ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو3لاکھ22 ہزار142یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت88لاکھ17 ہزار999روپے بنتی ہے۔ شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ روپے،داتا دربار کے علاقے میں کنکشن کو90 ہزار روپے،شاہدرہ ٹائون کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو84ہزارروپے اورشفیق آباد کے علاقے میں ایک ملزم کو80 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کو192مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل68 ہزار123ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66 ہزار171 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر20 ہزار119 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ51 لاکھ53 ہزار 123 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب22 کروڑ23 لاکھ52 ہزار262روپے بنتی ہے۔