مزید خبریں

نصیرالدین نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا‘ڈاکٹر معراج الہدیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نصیرالدین مرحوم نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا۔انھوں نے دین کو صحیح طور پر سمجھا اور اس پر ڈٹ گئے ۔ لانڈھی کے پرخطر حالات میں نصیرالدین مرحوم نے جرات مندی کے ساتھ تحریک کا کام کیا۔یہ بات نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج االہدیٰ صدیقی نے مسجد قریشان لانڈھی چراغ ہوٹل کے صدر نصیرالدین مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرناظم لانڈھی عربی حسیب احمد خان،مرحوم کے صاحبزادگان اسلم نصیر،اکرم نصیر،انیس نصیر،وسیم نصیر،خطیب نصیر ودیگر رشتہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ہرشخص کو موت کا مزا چکنا ہے۔نیک اعمال ہی جنت کا سبب بن جائینگے۔ نصیرالدین مرحوم کے پورے گھرانے نے تحریک اسلامی کے لیے بھرپور کام کیا ہے اور نصیرالدین مرحوم کی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جائینگے۔