مزید خبریں

مسلمانوں کی پستی کی وجہ قرآن سے دوری ہے‘ساجدہ شاھین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کیماڑی کے تحت تکمیل دورہ قرآن کے موقع پر نائب ناظمہ ضلع ساجدہ شاھین نے قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قرآن سے تعلق جوڑنا ہے جو قرآن سے جتنا تعلق مضبوط کرتا ہے اللہ اس کو حق اور باطل میں فرق سیکھا دیتا ہے جو کل قرآن کی وجہ سے طاقتور تھے آج کیوں نہیں ہے مسلمان آج جو پستی کا شکار ہے وہ قرآن سے دوری اور اسلام کے قوانین پر عمل نہ کرنا ہے ۔ جب امت مسلمہ نے قرآن کے علاوہ کسی اور زریعے سے رہنمائی لینے کی کوشش کی تو صرف اور صرف ذلیل وخوار ہوئے۔ مزید برآں انہوں نے کہا موجودہ ملکی صورتحال سے ہر فرد پریشان ہے مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے حکومت خاموش تماشائی بنی ہے ۔ نیزانہوں نے کہا ہمیں اپنے فلسطین بہن بھائیوں کی دل کھول کر مالی مدد کرنی چاہیے ۔