مزید خبریں

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر کی سرکاری رہائش گاہ قرار

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے ایوان صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ قرار دیا ہے۔نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔عارضی سرکاری رہائش گاہ صدرمملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دی گئی ہیں۔