مزید خبریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے قرضہ اسکیموں کا جائزہ لیا

لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی قرضہ جات کی ا سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس نے ا سکیموں پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ا سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی قرضوں کی ا سکیمیں با مقصد ہونی چاہیئں۔صوبائی وزیر نے پنجاب روزگارا سکیم پر عمل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب روزگارا سکیم کی افادیت اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خود روزگار سکیم کا معاملہ پیسک بورڈ کے اجلاس میں رکھا جائے اور بورڈ میں معاملہ حل ہونے تک اخوت کے ساتھ کوئی نیا معاہدہ نہ کیا جائے۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے اب تک قرضہ جات کی22 سکیمیں متعارف کرائیں ہیں جن میں سے 7 آپریشنل ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،سینئر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال،بنک آف پنجاب کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔