مزید خبریں

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں، شہلا رضا

کراچی ( سید وزیر علی قادری ) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن آفس کراچی میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں واقع صدر پی ایچ ایف کے آفس میں سیدہ شہلا رضا نے مختلف انتظامی احکامات صادر کئے۔ پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کرنے کے لئے سیکرٹری پی ایچ
ایف حیدر حسین کو احکامات بھی جاری، قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان اور ممبران کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری بھی دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام مئی میں منعقد ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کوئٹہ بلوچستان میں عید الفطر کے بعد کرے گی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن شہناز شیخ کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ اولمپیئن ایازمحمود، اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاور حسین اور عمران بٹ انٹرنیشنل کوچز پینل میں شامل کیئے گئے ہیں۔ امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو قومی ہاکی ٹیم کمیپ کوآرڈینیٹر تعینات کئے گئے۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ اور قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے دی۔ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں گول کیپرعبداللہ اشتیاق خان(ماڑی پیٹرولیم)، منیب الرحمٰن(پنجاب)، اکمل حسین(واپڈا)، فیضان جنجوعہ (کسٹمز)،بلال خان (بلوچستان) اور شہریار(آزاد کشمیر)، دیگرکھلاڑیوں میں محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم)، رانا عبدالوحید(واپڈا)، رومان(واپڈا)، احمد ندیم(پنجاب)، عبدالرحمٰن(پی اے ایف)، جنید منظور(نیشنل بینک)، اسامہ بشیر(پی اے ایف، محمد عمران(پی اے ایف)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)،ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، رضوان علی (پی اے ایف)، عبدالقیوم (کسٹمز) ، اکبر علی(پنجاب)، ارسلان (پنجاب)، معین شکیل(واپڈا)، حماد انجم(واپڈا)، سلمان رزاق(واپڈا)، سفیان خان(ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)، عبدالمنان (کسٹمز)، سمیع (کسٹمز)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، اسد اللہ (بلوچستان)، مرتضی یعقوب(واپڈا)، عقیل احمد(واپڈا)، غضنفر علی(کسٹمز)، زکریا حیات(نیوی)، ارشد لیاقت(ماڑی پیٹرولیم، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، عبدالرحمٰن(واپڈا)، محمد عماد( کسٹمز)، عمر مصطفی(ماڑی پیٹرولیم)، تیمور جاوید (پنجاب)، دانش (پنجاب)،امجد علی (پنجاب)، زاہد اللہ (واپڈا)، جبران حمزہ(کے پی کے)، ندیم خان(کے پی کے)، عدیل لطیف(کسٹمز)، بشارت علی(نیوی)، شاہ زیب خان(کسٹمز)، عبیداللہ بھٹو(واپڈا)، عبالواجد(بلوچستان)، حمزہ فیاض(کسٹمز) شامل ہیں۔ صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قدیر بشیر، ایڈمنسٹریٹر کیمپ آفس کراچی کرنل ر محمد اعظم کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کئے اور اس سلسلے میں جاری کئے گئے تمام سابقہ احکامات، نوٹسز اور دیگر خطوط کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔