مزید خبریں

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں، شہلا رضا

کراچی ( سید وزیر علی قادری ) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن آفس کراچی میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں واقع صدر پی ایچ ایف کے آفس میں سیدہ شہلا رضا نے مختلف انتظامی احکامات صادر کئے۔ پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کرنے کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو احکامات بھی جاری، قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان اور ممبران کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری بھی دی۔