مزید خبریں

کونیکٹ سینٹروں پر اسسٹنٹ کمشنر کی چھاپہ مارکارروائی

سانگھڑ رپورٹ ( نمائندہ جسارت) سانگھڑ میںتعینات اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کی کونیکٹ سینٹروں پر چھاپے مار کاروائی‘ ایجنٹ مافیا کو کٹوتی کرتے رنگ ہاتھوں پکڑاگیا‘ گرفتار7 ایجنٹ تھانے منتقل۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑمیں ایسی خواتین یا وہ زمیندار جن سے کونیکٹ ایجنٹوں نے رقم کی کٹوتی کی ہے ایسی خواتین یا مرد نادرہ آفس کے قریب اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اپنی درخواست جمع کرائیں اور کٹوتی کی گئی رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں درخواست لکھوانے کے لیے کیانی روڈ الرحمن کمپوزر کیانی روڈ پر رابطہ کریں فون نمبر 03133998304انکا مزید کہنا تھا کہ پڑھے لکھے سوشل نوجوان مستحق خواتین کی مدد کریں تاکہ انھیں رقم واپس مل سکے ۔