مزید خبریں

فورسز پر حملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گردولی رحمان گرفتار

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مطابق ملزم فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھا۔گرفتار دہشت گرد نے 2004 میں وزیر ستان میں فورسز پر حملہ کیا تھا۔دہشت گرد حملے میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔