مزید خبریں

حیدرآباد: ڈکیتی مزاحمت پر سائٹ فلور ملز کا چوکیدار قتل

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر چوکیدار قتل، بی سیکشن پولیس نے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلح افراد سائٹ ایریا میں واقع فلور ملز میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 45سالہ چوکیدار گنشام میگواڑ کو قتل کردیا ،ملزمان گندم کے پچاس تھیلے اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی جامشورو طارق نواز خود موقع پر پہنچ گئے ۔دوسری جانب بی سیکشن
پولیس نے کمپری ہینسو بوائز ہائی اسکول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کواسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا ،گرفتار موٹر سائیکل لفٹر لطیف آباد کے مختلف علاقوں بالخصوص تھانہ بی سیکشن کی حدود میں موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی دیگر وارداتوں میں سرگرم تھا گرفتار موٹر سائیکل لفٹر کی شناخت کاشف عرف مہران بھگیو کے نام سے ہوئی۔