مزید خبریں

شہلارضاپاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدرمنتخب

 

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔ شہلا رضا کا انتخاب پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبران کے علاوہ ملحقہ ڈپارٹمنٹس نے بھی حصہ لیا۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے متفقہ طور پر شہلا رضا کو بقیہ مدت کے لیے صدر منتخب کیا، اولمپیئن سمیع اللہ خان ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کردیے گئے۔ پی ایچ ایف کانگریس نے متفقہ رائے سے شجاع اقبال راجہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس مقامی پلازہ ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف آئین 12.10.2 کے تحت سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے بلوائے گئے اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ محکمہ جات نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور انتخاب کے عمل میں حصہ لیا۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے اتفاق رائے سے سیدہ شہلا رضا کو صدر جبکہ شجاع اقبال راجہ کو بطور سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن کے عمل کی بھی توثیق دی گئی۔