مزید خبریں

قانون کا طالب علم آکاش 11 روز بعد جان کی بازی ہار گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گیارہ روز قبل کار سوار کی فائرنگ سے بہن کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والاقانون کا طالب علم آکاش جان کی بازی ہار گیا،7مارچ کونسیم نگر کے علاقے میں کار سوار وکیل نے موٹر سائیکل پر اپنے بھائی آکاش کے ساتھ جاتے ہوئے ایل ایل بی کی طالبہ یسریٰ بتول کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی، اس دوران یسریٰ کو بچاتے ہوئے آکاش زخمی ہوگیا تھا جو دس روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا ،قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر میں کار میں سوار وکیل ارشاد کھوکھرنے موٹر سائیکل پر جانے والی یسریٰ نامی ایل ایل بی کی طالبہ پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے یسری ٰموقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ اس کا بھائی آکاش جو خود بھی قانون کا طالب علم تھا شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد میں داخل کروادیا گیا جو دس روز زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا دوسری جانب مبینہ ملزم ارشاد کھوکھر ایڈووکیٹ نے خود کو بھی گولی مارلی جس سے وہ شدید زخمی ہوااور بعدازاں اسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگیا تھا ،واقعے میں تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایس ایس پی نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ملزم ارشاد کھوکھر ہ یسریٰ نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی ناکامی پر اس نے مشتعل ہوکر سر راہ فائرنگ کرکے یسریٰ کو قتل کردیا اور اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ساتھ ہی SSP حیدرآباد کی جانب سے تحقیقات کے لیے ASP رانا محمد دلاور کی سربراہی میں DSP قاسم آباد سید حبدار علی شاہ، انچارج نسیم نگر انسپکٹر نور مصطفی پٹھان اور انچارج CIA انسپکٹر جاوید جلبانی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی اور سات یوم کے اندر کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنا تھی تاہم معاملہ بظاہر سرد خانے کی نذر ہوگیا۔