مزید خبریں

برلن میں اسلامی تحریک کے تحت افطارپارٹی کا اہتمام

 

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں اسلامی تحریک برلن نے اپنے سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹوڈنٹس و پردیس میں رہنے والے پاکستانی کیمونٹی کے افراد کے لیے دیسی کھانے سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ افطار پارٹی میں سیکڑوں پاکستانی طلبہ و کیمونٹی کے افراد کے علاوہ ترک، عربی اور چیچن طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود نے کہا کہ زندگی کی کوئی حقیقت نہیں اور زندگی میں سب سے یقینی چیز موت ہے‘ اس لیے ہمیں آخرت سنوارنے کی فکر اور تگ و دو کرنی چاہیے‘ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں رحمتوں کا نزولِ ہوتا ہے‘ ان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اور رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے‘ ہمیں اس رمضان المبارک میں اپنا احتساب کرنا چاہیے تاکہ روز قیامت سرخرو ہوسکیں۔ اس موقع پر بلال مسجد کے رکن عمران سمیر نے تقریب کے اختتام پر دعاکرائی۔