مزید خبریں

آئی ایل ٹی 20،وائپرز نے شارجہ کو 6وکٹوں سے ہرادیا

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20سیزن 2 کے 30ویں اور آخری لیگ میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔وائپرز کے نیتھن سوٹر (21رنز دیکر 3وکٹ)اور ماتھیشا پتھیرانا (28رنز دیکر 3وکٹ)کی عمدہ بولنگ کی بدولت سیم کرن (29رنز دیکر 2وکٹ)نے وارئپرز کو 18اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 121رنز تک محدود کر دیا۔وائپرز نے 12.5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اوپنر فل سالٹ (30) اور ایلکس ہیلز نے 23گیندوں پر 50رنز کی شراکت قائم کی اس کے بعد کپتان کولن منرو (27) اور دنیش چندیمل (24)کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 49رنز کی شراکت قائم ہوئی۔میچ شروع ہونے سے پہلے ہی آوٹ ہونے والی وائپرز نے 31گیندیں باقی رہ کر فتح حاصل کر لی۔