مزید خبریں

ـ9 ویں یونیفائیڈ میراتھن، پاکستان روڈ رنر کلب کی بہترین کارکردگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لکسن انویسمنٹ 9 ویں سوپ یونیفائیڈ میراتھن ایمار ڈیفنس فیز8- میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان روڈ رنر کلب کے 100 ایتھلٹس نے مختلف کیٹگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میڈلز جیتے۔ بیرون ملک سے پی آر آر کلب کے بانی سائوتھ ایشین چمپئن انٹرنیشنل ایتھلٹ جمال سعد نے میراتھن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 ویں میراتھن بہترین آرگنائز کی گئی ۔ سینئرز کے ساتھ جونیئرز کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا، کنیڈااور چیک ری پبلک میراتھن میں بھی حصہ لوں گا۔ پی آر آر کے سندھ چیپٹر کے کپتان محمد احمد نے کہا کہ اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئر پرسن اور ایونٹ آرگنائزر رونق لاکھانی میراتھن کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں جس کے باعث ملک میں میراتھن کے ایتھلیٹ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔