مزید خبریں

قطر نے اردن کو ہرا کر ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک): قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا ۔دوحا کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت اْردن کا پلہ بھاری رہا لیکن اْن کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اْٹھاسکے۔دفاعی چیمپیئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پرکیے۔اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جب کہ اْردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔ اس طرح قطر نے فائنل میں اْردن کو ا یک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔