مزید خبریں

ہیپی ہوم ا سکول نے قومی اسٹوڈنٹس گیمز میں سونے کے تمغے جیت لئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) ہیپی ہوم سکول (اولڈ کیمپس) کراچی نے قومی اسٹوڈنٹس گیمز میں بوائز تھرو بال اور ای گیمز کے ایونٹس میں سونے کے تمغے جیت لئے۔ ٹیم کے کوچ عدنان غوری نے کہا کہ ہیپی ہوم سکول (اولڈ کیمپس) کراچی کے کھلاڑیوں کی دن رات کی محنت رنگ لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم خوش آئند ہے کہ جس نے اسلام آباد میں قومی اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز منعقد کروائے اور ان گیمز میں ملک سے تعلیمی اداروں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز کو بھی کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔