مزید خبریں

اعصام الحق 5سال کیلیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)اعصام الحق قریشی آئندہ 5 سال کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر جبکہ کرنل (ر)ضیا الدین طفیل سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی ایف کے انتخابات یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس میں اعصام الحق قریشی صدر جبکہ کرنل (ر) ضیا الدین طفیل سیکرٹری جنرل اور محمد عارف قریشی 2024سے2028 تک خزانچی منتخب ہوئے ہیں ۔ پی ٹی ایف کی صدارت کے لئے اعصام الحق قریشی اور میجر جنرل اصغر نواز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں اعصام الحق قریشی 8 جبکہ میجر جنرل اصغر نواز نے 7 ووٹ حاصل کیے جس کی وجہ سے اعصام الحق قریشی کو5 سال کیلیے صدر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح سیکرٹری جنرل کے لئے لیفٹیننٹ کرنل(ر) ضیا الدین طفیل اور میجر سلیمان جنید کے درمیان مقابلہ ہواجس میں لیفٹیننٹ کرنل(ر) ضیا الدین طفیل نے 8 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ خزانچی کیلئے عارف قریشی اور عمر فاروق کے درمیان ووٹنگ ہوئی جس میں عارف قریشی نے 9 اور عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کئے ۔ عارف قریشی ووٹنگ میں سبقت حاصل کرنے پر آئندہ 5 سال کیلیے خزانچی منتخب ہوگئے۔