مزید خبریں

واٹر کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو کومعطل کردیا گیا

کراچی ( رپورٹ: محمدانور) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بااثر اعلیٰ ترین افسر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عمران اقبال زیدی کو ملازمت سے بدھ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان کی معطلی کا حکم ڈائریکٹر پرسنل نے جاری کیا ہے، تاہم اس حکم نامے میں کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ معطلی کے دوران محکمہ ایچ آر ڈی اے کو رپورٹ کریں گے۔ ان کی معطلی کے بعد ان کی اسامی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو و ریکوری کی پوسٹ پر چیف انجینئر نجیب احمد کا تقرر کردیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران اقبال زیدی پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی اہم شخصیات کے منظور نظر کہلاتے تھے، ان کی ترقیوں کے بارے میں شکایت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کارپوریشن بننے کے بعد وہ پہلے افسرہیں جن کے خلاف محکمہ جاتی سخت کارروائی کی گئی ہے۔ اس ایکشن کے بارے میں جب چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے دریافت کیا گیا تو دونوں افسران نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔