مزید خبریں

جرمنی: ائرپورٹ سیکورٹی اہلکاروں کاآج ہڑتال کا اعلان

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی کے مختلف ائرپورٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی یونین نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے (آج) جمعرات کو ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ جرمنی میں واقع 9 بڑے ائرپورٹس پر 25 ہزار سے زاید سیکورٹی اہلکار اپنا احتجاج ریکارڈ کریںگے‘ جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی یونین کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ ائر پورٹ ٹریڈ یونین نے منگل کو اعلان کیا کہ جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی عملہ جمعرات بروز یکم فروری کو ہڑتال کرے گا۔ یونین نے ملازمین کو صبح سویرے سے کام بند کرنے کی ہداہت کی ہے۔ یونین نے کہا کہ عملہ جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ برلن اور ملک بھر کے9 دیگر ہوائی اڈوں میں ہڑتال کرے گا۔ سیکورٹی اہلکار سامان اور مسافروں کی جانچ کے ذمہ دار ہیں، یعنی ہوائی اڈے ان کے بغیر کام نہیں کر سکتے اور یونین اپنے اراکین کے لیے زیادہ اجرت اور مراعات کا مطالبہ کر رہی ہے‘ پچھلے سال بھی ائرپورٹ سیکورٹی یونین نے مارچ میں ہڑتال کرکے جرمنی بھر کے ہوائی اڈوں کو بند کرا دیا تھا جس سے ائر ٹریفک میں خلل پیدا ہوا تھا۔ فیڈرل ایسوسی ایشن آف ائر سیکورٹی بزنسز (بی ڈی ایل ایس) کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ہڑتال کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن انہوں نے اگلے دن (جمعہ) کو علاقائی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی روشنی میں ان منصوبوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ وردی “جی ڈی ایل سے مماثلت” کرنا چاہتی ہے‘ ریلوے ورکرز یونین کا حوالہ دیتے ہوئے جس نے گزشتہ ہفتے 6 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔