مزید خبریں

الأحساء کے علاقے حرض میں عید ملن پارٹی کا پرتکلف اہتمام کیا گیا

الأحساء کے علاقے حرض میں عید ملن پارٹی کا پرتکلف اہتمام کیا گیا۔ جس کے میزبان ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل الأحساء چوہدری انتظاراحمد گوندل تھے۔ الأحساء سے عابد شمعون چاند کے مطابق پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب اور مبصر اقوام متحدہ چوہدری ندیم اخترگجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے قوانین ہر ملک کے اوورسیز کیلئے منصفانہ ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی سعودی قوانین و اقدار کا احترام کریں سعودی عرب دنیا کا کاروباری اور سیاحت کا مرکز بن رہا ہے جس میں تقریباً 30 لاکھ اوورسیز پاکستانیز ناصرف سعودیہ کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ سالانہ اربوں ڈالرز زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ندیم اختر چوہدری کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان اور جدہ قونصلیٹ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیز کوقابل قدر خدمات دے رہے ہیں اور اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے سعودی حکومتی ادارے بھرپور تعاون کرتے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، وطن سے محبت کرنے والے اوورسیز پاکستانیز اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ترقی کرتے ہوے دیکھنا چاہتے ہیں، تقریب میں شمولیت اختیار کرنے والی قابل ذکر شخصیات جن میں سینئیر نائب صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ الأحساء احسان باگڑی، انجنیئر مدثر ضیاء گوندل ، کاروباری شخصیت راجہ جمیل، کمپنی آفیسر اعظم کھوکھر ، انجینئر دانش مختار کھوکھر،آفتاب پیھپرہ، انجینئر وقاص احمد گوندل، انجینئر عاصم کھوکھر، عامر پیھپرہ، امجد گوندل اور دیگر شعبہ جات اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور میزبان چوہدری انتظار گوندل کا شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا،تقریب کے آخر میں میزبان چوہدری انتظار گوندل نے سعودی عرب اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔