مزید خبریں

احتساب عدالت کے جج محمدبشیررواں ماہ ریٹائرہوںگے

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) نواز شریف‘ عمران خان کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے جج فروری کے وسط میں ریٹائر ہوجائیں گے‘ 190 ملین پاونڈ کا القادر ٹرسٹ کیس بھی اسی عدالت میں سماعت ہو رہا ہے‘ان کی عدالت میں پیش ہونے والے سابق وزراء اعظم میں شہباز شریف‘ راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں‘ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی ایک جج کی عدالت میں ایک سابق صدر، 6 منتخب وزرائے اعظم اور متعدد وفاقی وزرا پیش ہوئے ہوں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اگلے ماہ ریٹائر ہوجائیں گے‘اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جج محمد بشیر اسلام آباد میں احتساب کے لیے قائم 3 عدالتوں کے انتظامی جج ہیں۔ وزارت قانون کے قواعد کے مطابق نیب ججوں کا تقرر 3 برس کے لیے ہوتا ہے، تاہم جج محمد بشیر گذشتہ 11 برس سے اسلام آباد کی نیب کورٹ نمبر ایک میں تعینات ہیں۔