مزید خبریں

جرمنی: ٹرین ڈرائیورز یونین کا ہڑتال ختم کرکے مذاکرات کا اعلان

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے پیر 29 جنوری کو 16 گھنٹے پہلے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جی ڈی ایل ریلوے لیبر یونین نے 5 فروری سے ڈوئچے بان سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا، مذاکرات کامیاب ہونے پر ہر طرح کے احتجاج سے اجتناب برتنے کاعہد کیا گیا جبکہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ لیبر یونین کی جانب سے جرمن ریلوے نے یونین کے مطالبات میں مثبت پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منظور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جمعہ کو ہفتہ وار اختتامی روز پر ڈوئچے بان کی جانب سے مثبت اشارے ملنے پر لیبر یونین نے 16 گھنٹے قبل پیر کو صبح 2 بجے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ملازمین ڈرائیورز کو کام پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔