مزید خبریں

پاکستان اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن برلن نے پاکستان سے آنے والےنئے طلبہ کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا استقبالیہ کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کے بعد استقبالیہ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان وجرمن کے قومی ترانوں سے کیا گیا جس کی احترام میں شرکاء کھڑے ہوئے۔سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے آنےوالے طالبعلموں کو جرمنی امدپر خوش آمدید کہا سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے کہاکہ پاکستان طالب علم جرمنی میں پروموٹر سفیر کی حیثیت رکھتے ھےجرمنی کے شہری اپ کو پاکستان کے سفیر کی نگاہ سے دیکھتے ہین اپ کے کردار کو دیکھ کر ہی وہ پاکستان کے لیے اپنا نقطہ نظر بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسٹوڈنٹس کے لیے کافی تعداد میں جابس کا مواقع بن رہیے ہیں ہم چاہتے ھے کہ پاکستان کے باصلاحیت لوگ پاکستان کے طریقے میں اپنا کردار ادا کرے اگر یہاں کسی کو جاب ملتی ہےتو انہیں اپنے کردار کو ایسا رکھنا چاہیے جیسے ایک نمونہ ھو انہوں نے کہا کہ جرمنی نے اپنے امیگریشن پالیسوں میں کافی نرمی کی ھے جس کی بدولت پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے کافی مواقعے مل سکتے ہےجس طرح کینیڈا نے اپنے پالیسیاں بنائی ہےجرمنی بھی اس طرح پالیساں بناکر اپنے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ طالبعلم ہر ملک کے مستقبل ہوتے ہیں اپ لوگو کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دوازے ہمشیہ کھولیے رہیں گے۔ہم ہر موقع پر آپ کے ساتھ ہیں جولوگ اپنے تعلیمی سلسلے مکمل کرکے پاکستان جانے کی تیاری کررہے ھے وہاں بھی ان کا مستقبل روشن ھےتقریب سے خطاب کرتے ہوئئے نئے ابھرتے سائنسدان کہا کہ طلبہ اپنے فیلڈ میں اپنے مستقبل کو تلاش کرے تاکہ تجربات کی بنیاد پر میدان عمل میں کامیابیاں سمٹ سکے انہوں نے اپنی علمی زندگی سے لیکر جرمنی میں تعلیمی سلسلے تک اور دنیاکے نامور سائنسدانوں کے درمیان رہتے ہوئے خلا میں اپریشن کی نگرانی تک کا احوال سے نئے طلبہ کو اگاہ کیا پاکستانی نوجوان جرمن سائنسدانوں کے ساتھ ملکر خلائی سیاروں اور اسپیس میں زندگی تلاش کررہے ہیں استقبالیہ کے منتظم اور پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبرنعمان توصیف نے پی ایس اے کے مقاصد بیان کیے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے ابھی فعال ہوا ہے جبکہ ہر یونیورسٹی میں یونٹس بنائے گئے تاکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرسکے اس موقع پر پی ایس اے کے برلن کے صدر احمد وٹو نے نئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی میں رہائشی مسائل، رجسٹریشن اوردیگر پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی ایس اے برلن کے جنرل سیکرٹری نے نوکری کی تلاش اور اس کے لیے تیاری پر رہنمائی کی بعدازیں سوالات وجوابات کا سلسلہ شروع ہوا جس پر پی ایس اے کی موجودہ باڈی کے ممبران اور سینئراسٹوڈنٹس رہنمائوں نے جوابات دیئے استقبالیہ میں برلن میں نئے انے والے طلبہ کو رہائش کے مسائل سے لیکرجاب کی تلاش اور ویزے تجدید کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی برلن میں رہائش،رجسٹریشن، ویزا ایکسٹنشن، جرمن لینگویج اور جابز کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرینگے استقبالیہ میں سنئیر اسٹوڈنٹ نے نئے انے والے طلبہ کو خوش آمدید کرتے رہے کہا کہ پی ایس اے ہر سال نئے انے والے طلبہ کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کرتے ہیں برلن اور گردو نواح میں قائم جرمن یونیورسٹیز میں داخل ھونے والے پاکستانی طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پی ایس اے ہر ممکن رہنمائی فراہم کرتے ھے بعدازین شرکاء کے لیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔