مزید خبریں

جرمنی: کورونا کے 2ہزار سے زائد کیس ریکارڈ‘80ہلاک

برلن (رپورٹ :مطیع اللہ )جرمنی میں نئے سال کے آغاز سے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوگیا ،جس کے باعث حکومت نے ایک بار پھر ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیر پرغورشروع کردیا ۔ 15 جنوری تک 2ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ کورونا وائرس سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس سے قبل جرمنی میں 3کروڑ سے زائد شہری کورونا وائرس کا شکارئے تھے جبکہ ایک لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے تھے۔ نئے عداد شمار کے مطابق جرمنی میں جنوری میں 2ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ لاتعداد مریضوں نے اندارج ہی نہیںکرایا۔ موسمی تبدیلیوں کے ساتھ کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا مریضوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دسمبر کی تعطیلات کے دوران بھیڑ بھاڑ اور میل جول سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہواہے ۔ صرف دسمبر میں تقریبا ً 10ہزار اموات ہو ئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دسمبر کے دوران اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کے داخلوں کی تعداد میں تقریباً 50ملکوں، جن میں بیشتر یورپی اور امریکی ممالک ہیں، 42 فیصد اضافہ ہو گیا۔ نومبر کے مقابلے میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں بھی داخلوں میں 62 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔