مزید خبریں

جماعت اسلامی کا موازنہ کسی جماعت سے نہیں کیا جاسکتا ، ڈاکٹر فواد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے قیم اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک ہمہ گیر اسلامی تحریک ہے جو انفرادی دائرہ سے لے کر پوری زندگی اور پوری دنیا پر اسلام کا نفاذ چاہتی ہے اس لیے جماعت اسلامی کا موازنہ کسی عام دینی یا سیاسی جماعت سے نہیں کیا جاسکتا۔ وہ علاقہ حسن اسکوائر کے زیر اہتمام فیملی پکنک کے شرکاسے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ عاقل عزیز نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے جماعت اسلامی کے قیام سے پہلے ہی لوگوں کو اسلامی نظام کے نفاذ کی طرف متوجہ کرنا شروع کیاکہ ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو لوگوں کو دین کی طرف بلائے اور دنیا میں اسلام کے نفاذ کی جدو جہد کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اجتماعات اور پروگرامز کا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہے۔ جماعت اسلامی جیسی اجتماعیت سے وابستہ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اسوہ رسول اللہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کے بندوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔