مزید خبریں

ای او بی آئی میں افسران کی ترقیاں

نجی شعبہ کے ملازمین کو پنشن فراہم کرنے والے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی سفارشات پر ادارہ کے آپریشنز ، فنانس اور آئی ٹی کیڈر کے 50 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو اگلے گریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 8) کے عہدوں پر ترقی دیدی ہے۔ ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے عرفان عالم ڈائریکٹر ( پی آر ٹی) کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 10/2024 مورخہ 10 جنوری 2024 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے والے 35 افسران کا تعلق آپریشنز کیڈر ، 11 کا فنانس کیڈر اور چار کا آئی ٹی کیڈر سے ہے۔
آپریشنز کیڈر کے ترقی پانے والے افسران میں عبدالمجید مغل ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی ، عبدالحمید ریجنل ہیڈ حیدر آباد ، مرزا احمد سلمان بیگ ریجنل آفس مانگا منڈی، لاہور ، اورنگزیب ریجنل آفس پشاور ، ناصر محمود رمضان ریجنل آفس گجرات، اصغر علی ریجنل آفس سرگودھا ، محمد ندیم ریجنل آفس سیالکوٹ ، میاں محمد صدیق ریجنل ہیڈ فیصل آباد نارتھ ، محمد اشرف خان ریجنل آفس رحیم یار خان ، محمد کبیر ریجنل آفس گوجرانوالہ، غلام علی نانگراج ریجنل آفس لاڑکانہ ، کرشن جی سولنکی ریجنل آفس کورنگی کراچی ، فدا حسین مغیری ریجنل آفس کراچی سنٹرل ، سید انور حسین شاہ ریجنل آفس کریم آباد کراچی، عبدالغفور جامڑو ریجنل آفس ناظم آباد کراچی ، زبیر احمد میمن ریجنل آفس کریم آباد کراچی ، محمد ابراہیم ساسولی ریجنل آفس کورنگی کراچی ، ارشد اقبال راجپوت ، ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی ، گاجی خان فیلڈ آفس ڈیرہ مراد جمالی ، آغا عبدالوحید ریجنل آفس ناظم آباد کراچی ، عبدالواحد رونجھا ریجنل ہیڈ حب ، محمد خالد میاں ریجنل آفس کراچی سنٹرل ، محمد نعیم ریجنل آفس کوئٹہ، نعمان علی حاکمی ، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی ، شاہد امراؤ بلوچ بی اینڈ سی III اسلام آباد ، نجیب اللّٰہ خان آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی ، اصغر الیاس ریجنل آفس کراچی سٹی ، مبشر علی ریجنل آفس کراچی سٹی، مصباح الدین ریجنل آفس چکوال ، اعجاز الیاس ریجنل آفس کراچی سٹی، سہیل احمد ریجنل آفس شاہدرہ لاہور ، محمود عالم ریجنل آفس بن قاسم کراچی ، احمد ضیاء ریجنل آفس لاہور نارتھ ، شہزاد رفیق ریجنل آفس گجرات اور زبیر سلطان ریجنل آفس لاہور سنٹرل شامل ہیں۔جبکہ فنانس کیڈر کے ترقی پانے والے افسران میں محمد عرفان ریجنل آفس سرگودھا ، فوزیہ نیازی ریجنل آفس اسلام آباد ، اختر علی ، تنویر احمد ،حافظ علی حسن ، غلام حسین اور محمد نعمان الطاف فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، سرفراز علی انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی ، قمر شہزاد انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی ، صدف رعنا ریجنل آفس حیدرآباد اور مہوش بلوچ ریجنل آفس مظفر گڑھ شامل ہیں۔آئی ٹی کیڈر کے ترقی پانے والے افسران میں نجمہ پروین بی اینڈ سی III اسلام آباد ، فریدہ میمن بی اینڈ سی I کراچی ، وہاب احمد قادری آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی اور عطیہ عباس جعفری بی اینڈ سی III اسلام آباد شامل ہیں۔ جبکہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر آپریشنز کیڈر کیسات افسران محمد انور ریجنل آفس حب( ضلع لسبیلہ) بلوچستان، خورشید عالم ریجنل آفس پشاور ، ساجد اقبال ریجنل آفس فیصل آباد نارتھ ، احسان احمد فیلڈ آفس منڈی بہاؤ الدین ، واجد حسین ملک ریجنل آفس مظفر گڑھ ، نوید احمد فاروقی ریجنل آفس کریم آباد کراچی اور ایاز احمد سہتو ریجنل ہیڈ سکھر کو ان کی پچھلی مدت کی گمشدہ سالانہ خفیہ رپورٹ (PER) کی ایک ماہ میں فراہمی پر مشروط ترقی دی گئی ہے۔
جبکہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر اختیارات کے ناجائز استعمال ، بوگس پنشن کے اجراء میں چارج شیٹ کیے جانے سمیت دیگر الزامات کے تحت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے آپریشنز کیڈر کے پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لال خان جتوئی کو ماضی میں ان کی برطرفی اور ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے اور پچھلے پانچ برسوں کی نامکمل PER ، جمال الدین راجپر کو 4 اپریل 2023ء کو آجران کو VR-7 اور VR- 8 کے اجراء کی خلاف ورزی کرنے ، ایس ظفر مہدی کو 27 جولائی 2023ء کو بوگس پنشن کے اجراء میں چارج شیٹ کیے جانے ، واحد بخش تالپور ریجنل آفس کوٹری کو کلیم کیس کی غلط تصدیق کرنے پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے اور عامر حئی خان کو بلا اجازت بیرون ملک چلے جانے کے الزام میں 22 دسمبر 2023ء کو چارج شیٹ کیے جانے اور فنانس کیڈر کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عثمان حبیب اور محمد ابوبکر سلیم کو 27 جولائی 2023ء کو بوگس پنشن کے اجراء میں چارج شیٹ کیے جانے اور اشتیاق احمد کو لازمی تسلی بخش تربیتی کورس کی عدم تکمیل پر ان کی ترقی فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔