مزید خبریں

محمد حسین محنتی ودیگر کا شمس الرحمن سواتی سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر ممتاز حسین سہتو، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کے والد کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے بھی ٹیلیفون کرکے شمس الرحمن سواتی سے والد کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔